سری نگر ، 30جولائی (یو ا ین آئی) گرمائی دارالحکومت سری نگر کے شہر خاص ، ڈاون ٹاون اور سیول لائنز کے مائسمہ کے علاوہ جنوبی کشمیر کے دو اضلاع اننت ناگ و کولگام اور ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں ہفتہ کو سخت ترین کرفیو نافذ رہا۔
اگرچہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان اور قصبہ پلوامہ اور شمالی کشمیر کے سوپور، بارہمولہ اور ہندواڑہ قصبہ جات کے علاوہ سری نگر کے بالائی شہر و مضافاتی علاقوں میں 29 جولائی
کی صبح عائد کردہ کرفیو ہٹالیا گیا ہے، تاہم اِن علاقوں اور وادی کے دوسرے تمام علاقوں میں دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت چار یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی بدستور جاری رکھی گئی ہے۔
وسطی کشمیر سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع بڈگام کے بیروہ اور آری زال علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جہاں جمعہ کو ایک شخص اُس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کا موٹر سائیکل خاردار تار سے ٹکرا گیا۔